تمام قومیتیں متحدہ کے پرچم تلے جمع ہیں انورسواتی

پختون طبقہ اگر کسی کواپنے لیے نجات دہندہ سمجھتا ہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں، انورشہباز سواتی

کھوکھراپارمیں منعقدہ اجلاس کے شرکا نے دکھائی گئی فلم ’’نقیب انقلاب‘‘ کو سراہا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ملیر ، لانڈھی اور بن قاسم ٹائون کے تمام یونٹوں کی تنظیم نوکردی گئی۔


تنظیم نوکے سلسلے میں کھوکھراپار میں کارکنان کااجلاس ہواجبکہ اجلاس کے شرکا کو ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے ایم کیو ایم کی عملی جدوجہد پرتیارکی جانیوالی فلم ''نقیب انقلاب''بھی دکھائی گئی جسے شرکا نے بے حد سراہا۔

اجلاس میں پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان انورشہباز سواتی اورحکم رواں نے شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پختون طبقہ اگر کسی کواپنے لیے نجات دہندہ سمجھتا ہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں،ایم کیو ایم کے پرچم تلے تمام قومیتیں جمع ہیں،انھوںنے تحریکی فکرو فلسفے اور ایم کیوایم کی عملی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی، انھوں نے نو منتخب ذمے داران کے ناموںکا اعلان کیا اور الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔
Load Next Story