گورنر سندھ نے تین ہٹی پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا
گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ فلائی اوورز کے تعمیراتی کاموں کو مسلسل جاری رکھا جائے
گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 175 ملین روپے کی لاگت سے تین ہٹی پر چوتھے فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیاجبکہ عائشہ منزل، واٹرپمپ فلائی اوورز اور بنارس فلائی اوور اور سڑک کے ترقیاتی کاموں سمیت شہر میں جاری 12 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید ، کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی،ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، گورنر سندھ نے کہا کہ کوریڈور5 پر بننے والے چاروں فلائی اوورز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ چاروں فلائی اوورزکا تعمیراتی کام اگلے چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ تین ہٹی فلائی اوور کی ڈیزائننگ میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہاں سے گزرنے والے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر متاثر نہ ہو،انھوں نے کہا کہ ٹریفک Diversion Plan کے تحت شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کی جائیں اور اس سلسلے میں بنائے گئے ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، گورنر سندھ نے شاہراہ پاکستان پر واٹرپمپ اور عائشہ منزل پر بننے والے فلائی اوورز کے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا جہاں ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے انھیں کام کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ فلائی اوورز کے تعمیراتی کاموں کو مسلسل جاری رکھا جائے،بعد ازاں گورنر سندھ نے گجر نالے اور اورنگی نالے کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جہاں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے انھیں بتایا کہ 98 ملین روپے کی لاگت سے یہ برج تیار کیا جا رہا ہے جس کا تعمیراتی کام دسمبر 2011 ء میں شروع کیا گیا تھا اور اگلے دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔