نہ تنخواہ لوں گا اورنہ ہی فیملی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار کرے گی گورنر پنجاب

قومی خزانے پر بوجھ بننا نہیں چاہتا جب کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت کے لئے وقف کروں گا، گورنر پنجاب


اس عہدے کو عوام کی امانت سمجھتا ہوں، گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل

رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت گورنر پنجاب وہ نہ تو تنخواہ لٰیں گے اورنہ ہی ان کی فیملی گورنرہاؤس میں رہائش اختیارکرے گی۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وہ اس عہدے کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت کے لئے وقف کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ بننا نہیں چاہتے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ بحیثیت گورنر پنجاب نہ تو تنخواہ لیں گے اورنہ ہی ان کی فیملی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔