پاکستان سے متعلق بیان میری ذاتی رائے تھی اماراتی وزیرانورقرقاش

انور قرقاش نے پاکستان کودھمکی تھی کہ یمن جنگ سے متعلق مہبم موقف پر اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔


Express Desk May 12, 2015
میرے بیان کامتحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، انور قرقاش۔ فوٹو : فائل

KARACHI: متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ انورمحمد قرقاش نے یمن بحران پرغیرجانب دار رہنے پر پاکستان سے متعلق بیان کوذاتی رائے قراردے دیا ہے۔

ایک انٹرویومیں انورمحمد قرقاش نے کہا کہ میرے بیان کامتحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں یمن میں جاری لڑائی کے لیے پاکستان سے زمینی فوج کی مدد نہیں مانگی گئی تھی،ہم پاکستان سے سیاسی اورفوجی مدد مانگ رہے تھے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد غیر متوقع ہے اور پاکستان کے لئے بہتر ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے واضح موقف اپنائے کیونکہ اسے مبہم موقف کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں