دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد 6 ارب سے بھی تجاوز

12 سال کے دوران صارفین میں 1 ارب کااضافہ،2011 میں 30 ارب موبائل ایپ ڈائون لوڈ


APP October 12, 2012
تلاش روزگار اور معیار زندگی میں بہتری کیلیے موبائل فون کا استعمال بڑھ رہاہے، ورلڈبینک رپورٹ فوٹو: فائل

دنیا میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 6 ارب کی حد عبور کرگئی۔

عالمی بینک اور نجی فرم انفوڈیو کی جانب سے تیار کردہ انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن فارڈیولپمنٹ 2012: میگزیمائزنگ موبائل نامی رپورٹ کے مطابق سال 2000 سے اب تک کم وبیش 1ارب موبائل فون صارفین کا اضافہ ہوا جس کے بعد دنیا کے ہر 4 میں سے 3 انسان موبائل فون صارف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 30ارب سے زائد موبائل ایپلیکشنز (ایپ) ڈائون لوڈ کی گئیں۔

ترقی پذیر ممالک میں روزگار کے نئے مواقع کی تلاش اور معیار زندگی بڑھانے کے لیے موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے جبکہ حکومتیں بھی اسے اپنی خدمات میں بہتری اور شہریوں کی رائے جاننے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں 'ایپ معیشت' کے ابھرنے اور اس کے انٹرپرینیورشپ اور روزگار کے حوالے سے اثرات پر بحث کی گئی ہے جبکہ موبائل ٹیکنالوجی کے زراعت، صحت، مالیاتی خدمات اور حکومتی امور میں کردار کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں