پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے ملازمین کی مطالبات کی منظوری کیلیے ملک گیر ہڑتال

ان رہنمائوں نے کہا کہ آج (جمعہ) اسلام آباد میں سپریم کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں اہم اعلان کیا جائے گا


Staff Reporter October 12, 2012
اکائونٹنٹ جنرل سندھ آفس، اے جی پی آر، ڈی جی آڈٹ، ڈی جی کمرشل آڈٹ سمیت دیگر اکائونٹس کے دفاتر میں مکمل طور پرکام بند رہا. فوٹو: فائل

پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے جمعرات کو کراچی سمیت ملک بھرکے دفاتر میں ہڑتال کی۔

اکائونٹنٹ جنرل سندھ آفس، اے جی پی آر، ڈی جی آڈٹ، ڈی جی کمرشل آڈٹ سمیت دیگر اکائونٹس کے دفاتر میں مکمل طور پرکام بند رہا، ہڑتال کے باعث حکومت کے مالیاتی امور ٹھپ ہوگئے، سپریم کونسل آف پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے رہنمائوں جمیل الرحمن اور ضیا الحق نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ملازمین سے چار ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ ان کے آڈٹ الائونس سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کرلیا جائے گا لیکن اب تک مطالبات پورے نہیں کیے گئے، ان رہنمائوں نے کہا کہ آج (جمعہ) اسلام آباد میں سپریم کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں اہم اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں