نیپال اور بھارت میں پھر شدید زلزلہ 54 ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں بھی زلزلے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ 39 زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 12, 2015
گزشتہ ماہ نیپال میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: زلزے سے متاثرہ نیپال اور بھارت میں گزشتہ روز پھر شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور1100 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ بھارت میں بھی زلزلے نے 17 افراد کی جانیں لے لیں۔

https://img.express.pk/media/images/q47/q47.webp

https://img.express.pk/media/images/pic-11/pic-11.webp

نیپالی حکام نے اب تک مختلف علاقوں میں37 افراد کی ہلاکت اور 1006 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق زلزلے سے نیپال سے ملحقہ بھارتی علاقوں میں17 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے 16 اموات ریاست بہار میں ہوئی ہیں۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں متعدد کو نقصان پہنچا، لوگ خوفردہ ہو کر گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے، نئی دہلی میں میٹرو سروس معطل کردی گئی جب کہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کا ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا، متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q38/q38.webp

https://img.express.pk/media/images/pic-2/pic-2.webp

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیپال کے مختلف شہروں میں7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے باراز کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر12بج کر 35 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے بھارت کی مشرقی ریاستوں اور نئی دہلی تک محسوس کئے گئے، پہلے بڑے جھٹکے کے تقریباً 30 منٹ بعد 6.3 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کا مرکز کھٹمنڈو کے مشرق میں رامی چھپ کا علاقہ تھا، اس کے بعد بھی مزید چار جھٹکے آئے۔

https://img.express.pk/media/images/q115/q115.webp

https://img.express.pk/media/images/pic-3/pic-3.webp

نیپالی حکام کے مطابق زلزلے نے ملک کے75 اضلاع کو متاثر کیا ہے، نیپال کی پارلیمنٹ سے بھی ارکان کارروائی چھوڑ کر باہر نکل آئے، سندوپال چاک اور رسوبہ کے علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

https://img.express.pk/media/images/q212/q212.webp

پاکستان، بنگلہ دیش اور چین کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق تبت میں زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ سوات سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان میں سوات، مینگورہ اورگردونواح میں دن میں دومرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت پہلی مرتبہ 4.9، دوسری مرتبہ 4.2 ریکارڈ کی گئی،لوگ گھروں سے باہرنکل آئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دونوں مرتبہ زلزلے کا مرکز پاکستان، تاجکستان کے سرحدی علاقہ میں69 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں تھا۔

https://img.express.pk/media/images/q39/q39.webp

https://img.express.pk/media/images/nepal/nepal.webp

گزشتہ ماہ25 اپریل کو بھی نیپال میں7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اے پی پی کے مطابق امریکی ادارے ناسا کے تیارکردہ دل کی دھڑکن محسوس کرنیوالے آلے کی مدد سے زلزلہ سے متاثرہ نیپال میں 10 فٹ ملبے تلے دبے چار افراد کی جان بچا لی گئی۔ جبکہ نیپالی فوج نے زلزلہ کے بعد 3 دیہات میں دربدر ہونے والے 117 کوہ پیماؤں کو بچایا۔ نیپال میں متاثرین زلزلہ کی مدد کیلیے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پانچ ملین پاؤنڈ کا بڑا عطیہ دے دی۔



https://img.express.pk/media/images/q57/q57.webp

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے لگے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں ہوئیں جہاں دارالحکومت پٹنا، دربھانگا، سیتامارہی پورنیا، سیوان اور کاٹی میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک ہوئے اور 39 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |