پریانکا چوپڑا پولیس افسر بننے کے لئے تیار

پریانکا چوپڑا نے فلم کا اسکرپٹ دیکھ کر کام کرنے کے لیے فوری حامی بھرلی

گنگا جل 2 کی کہانی معاشرے اور پولیس کے درمیان تعلق پر مبنی ہے، ہدایت کاراور پروڈیوسرپرکاش جھا،فوٹو فائل

بالی ووڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا اپنی نئی فلم گنگا جل ٹو میں پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکارپرکاش جھا اپنی فلم گنگا جل کے سیکیول کی تیاری کررہے ہیں، فلم کانام گنگا جل 2 رکھا گیا ہے، اس فلم میں بھی مرکزی کردارایک پولیس افسرکا ہے تاہم اس مرتبہ یہ کردار خاتون افسر کا ہوگا،پرکاش جھا نے اس کے لئے پریانکا چوپڑا کو پیشکش کی اوراپنے کردارکو دیکھتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھرلی۔

فلم کے ہدایت کاراورپروڈیوسر پرکاش جھا کا کہنا ہے کہ گنگا جل 2 کی کہانی معاشرے اور پولیس کے درمیان تعلق پر مبنی ہے، جو کہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ اس فلم کے تمام کردار اہم ہیں اسی لئے اس میں بہت کم کردار نظر آئیں گے.
Load Next Story