اتحادی افواج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری 90 افراد ہلاک
سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بھاری گولہ باری کے بعد سرحد پر بڑی تعداد میں فوج کوبھی تعینات کردیا ہے
سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے طیاروں نے یمن میں حوثیوں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 90 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج نے صنعا میں باغیوں کے بیس پر حملہ کیا جس میں 90 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یمن پر جاری اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بھاری گولہ باری کے بعد سرحد پر بڑی تعداد میں فوج کو تعینات کردیا ہے جب کہ اتحادی ا فواج اور باغیوں کے درمیان انسانی بنیادوں 5 روزہ جنگ بندی کے معاہدے کا آغازبھی آج شام سے ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pxxjy