پاکستان عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کو معظم علی تک رسائی دینے پر آمادہ
عمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
پاکستان نے برطانیہ کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ قاتلوں تک رسائی دینے کی حامی بھر لی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی کائونٹر ٹیررازم کے سربراہ رچرڈ والٹن نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس دوران عمران فاروق قتل کیس پر ہونے والی دو طرفہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں پاکستان نے عمران فاروق کیس کے مرکزی ملزم تک برطانوی حکام کو رسائی دینے کی حامی بھرلی تاہم پاکستان میں موجود عمران فاروق قتل کیس کے اہم ترین ثبوت برطانیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں ہوگا۔
وزیر داخلہ سے برطانوی اعلیٰ شخصیت کی ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ پاکستان نے بھی بلوچستان امن وامان کے حوالے سے ملوث شرپسند حکومت برطانیہ سے مانگ لیے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pym4n_imran-farooq-case_news