کرینہ کا دوا ساز کمپنی پر 20 کروڑ کا ہرجانہ دائر کرنے کا فیصلہ

کرینہ کپور نے ہماری وزن گھٹانے والی دوا استعمال کرکے 13 کلو وزن کم کیا، کمپنی کا دعویٰ


ویب ڈیسک May 13, 2015
کرینہ کپور نے کمپنی کے دعوے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے وزن گھٹانے کی دوا بنانے والی ایک کمپنی پر 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرینہ کپور نے ان کی دوا استعمال کرکے 13 کلو وزن کم کیا ہے لیکن کرینہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی یہ دوائیں استعمال نہیں کیں جس کے باعث غلط بیانی پر ان کی قانونی ٹیم اس کمپنی کے خلاف کارروائی کرے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کمپنی اور اس سے وابستہ خبر شائع کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں