لاہور ہائی کورٹ میں پالتو بلے کی ہلاکت پر ڈاکٹرکے خلاف درخواست دائر

خاتون نے ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی


ویب ڈیسک May 13, 2015
عدالت نے مقدمے کی سماعت کے لیے 13 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، فوٹو:فائل

خاتون نے مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے کے باعث اپنے پالتو بلے کی ہلاکت پر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ پنجاب کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ مسعود چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے 18 ماہ کے مون نامی پالتو بلے کو بیمار ہونے پر جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس علاج کی غرض سے لے کر گئی تھیں جہاں ڈاکٹر نے بلے کو غلط انجکشن لگایا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

درخواست گزار استدعا کی کہ عدالت عالیہ پیشہ وارانہ امور میں غفلت برتنے والے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت نے مقدمے کی سماعت کے لیے 13 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں