امریکا میں مسافرٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 5 افراد ہلاک درجنوں زخمی

5 افراد کی ہلاک جبکہ کم ازکم 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے،میئر مائیکل نٹر


ویب ڈیسک May 13, 2015
امریکی تحقیقاتی ایجنسی "ایف بی آئی" نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔فوٹو اے پی

امریکا میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث 5 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک اورواشنگٹن کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کا انجن اور 7 بوگیاں فلاڈیلفیا کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے وقت ٹرین پر 238 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور امدادی کارکنوں نے ریل کی بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال کر انہیں طبی امداد کی فراہمی شروع کردی۔

فلاڈیلفیا کے میئرمائیکل نٹر نے حادثے میں 5 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم ازکم 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔حادثے کے بعد فی الوقت فلاڈیلفیا سے نیویارک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ اس حادثے کی وجوہات فوری طورپرمعلوم نہیں ہو سکیں تاہم امریکا کی تحقیقاتی ایجنسی"ایف بی آئی" نے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |