شمالی کوریا کے وزیردفاع کو فوجی تقاریب میں سونے پرسزائے موت

وزیردفاع کو شمالی کوریا کے حکمران کے حکم پر طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا


ویب ڈیسک May 13, 2015
ہیؤن یونگ چول کو 2012 میں شمالی کوریا کی بری فوج کا سربراہ بنایا گیا تھا فوٹو فائل

شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت دے دی گئی.

جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے حکام نے اراکینِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول ملک کی فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے پائے گئے، اس کے علاوہ انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے مختلف امور پر اختلاف بھی کیا تھا جس پر انہیں 30 اپریل کو طیارہ شکن توپ کے گولے سے مار دیا ، اس موقع پر شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین فوجی افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان کے حکم پر اب تک ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی اعلیٰ ترین حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |