وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا

آئی جی غلام حیدر جمالی پراعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پربدستور کام کرتے رہیں گے، ترجمان وزیراعلی ہاؤس

آئی جی غلام حیدر جمالی پراعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پربدستور کام کرتے رہیں گے، ترجمان وزیراعلی ہاؤس. فوٹو؛ فائل

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹانے کے تھوڑی ہی دیر بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا تاہم بعدازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی غلام حیدر جمالی پراعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پربدستور کام کرتے رہیں گے،آئی جی سندھ اوران کی ٹیم نے کئی اہم کیسزحل کئے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2q2x71
Load Next Story