آرمی چیف کا پرنس کریم آغا خان کو فون سانحہ صفورا گوٹھ پراظہارافسوس

حملے کے ذمہ داروں اوران کے سہولت کاروں کو ہرصورت کیفرکردارتک پہنچائیں گے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک May 13, 2015
اسماعیلی برادری کے افراد کی ہلاکت پر افسوس ہے، سربراہ پاک فوج فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کو فون کرکے سانحہ صفورا گوٹھ پرافسوس کا اظہارکیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پرنس کریم آغا خان کو فون کرکے اسماعیلی برادری کے افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ حملے کے ذمہ داروں اوران کے سہولت کاروں کو ہرصورت کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد میں 17 خواتین بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں