بجلی کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف مظاہرے و ریلیاں
حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، سانگھڑاور دیگر شہروں میں ہڑتال
پاکستان میںبجلی سپلائی کرنیوالی کمپنیوںکی ممکنہ نجکاری کیخلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔
حیدرآباد میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی اپیل پر حیسکو ملازمین نے تمام دفاتر میں کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی، صوبائی سیکریٹری اقبال قائم خانی و دیگر رہنمائوںنے کہا کہ حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنیوںکی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کیخلاف لیبر یونین اور ملازمین ہر سطح پر نہ صرف بھرپور احتجاج کرینگے بلکہ حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردینگے۔
انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نجکاری کیلیے ایک قدم آگے بڑھائیگی تو ہم 10 قدم آگے بڑھیں گے اور اسلام آباد تک مارچ کرینگے اور اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کی بجلی بھی بند کر دینگے۔ علاوہ ازیں ٹھٹھہ،میرپورخاص ، ٹنڈو محمد خان ، سانگھڑ، شہدادپور، شاہپورچاکر، ٹنڈو آدم ، بدین ،ماتلی، گولارچی، تلہار ، ٹنڈو باگو اور مٹھی میں بھی واپڈا ملازمین نے ہڑتال کی اور بجلی تقسیم کرنیوالی کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف مظاہرے کیے اوراحتجاجی ریلیاں نکالیں۔