ایکسپومیں بھرپوررہنمائی ملیتمام پریشانی دور ہوئی طلبا
ایکسپو میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلوں کا انعقاد کرکے بہترین تفریح بھی فراہم کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام تیسری ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2015'' میں شریک طلبا نے ایکسپو کے انعقاد پر ایکسپریس میڈیا گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں طلبا کے مستقبل کا فیصلہ ان کے والدین کیا کرتے تھے لیکن اب ایکسپریس نے طلبا کو یہ سہولت میسر کی ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود سنوار سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان نسل اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس اہم فورم پر اپنے کیریئر کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت پروفیشنل ماہرین کی رہنمائی حاصل ہے، طلبا کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹس سے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کیلیے معلومات حاصل کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے، طالبہ سمن داؤد کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلیے بیرون ملک جانا چاہتی تھی مگر انھیں اس حوالے سے رہنمائی حاصل نہیں ہو رہی تھی مگر یہاں آکر تمام تر پریشانی ختم ہو گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے نوجوانوں کیلیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں پر مختلف یونیورسٹیوں کے بارے میں ایک ہی چھت تلے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ طالب علم سکندر نواز نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی تعلیم کیلئے کوششیں خوش آئند ہیں جس سے ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔
ایکسپو میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلوں کا انعقاد کرکے بہترین تفریح بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایک طالب علم کے والد محمد ظاہر عباس کا کہنا تھا کہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو بچوں کے اندر تعلیم کا شعور پیدا کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں بچوں کو بہتر تعلیم کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
ایچ ای سی کے برانڈ ایمبیسڈر منیراحمد نے کہا کہ ایچ ای سی ہر سال طلبہ کو بیرون ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم فراہم کرنے کیلئے سکالرشپس فراہم کرتا ہے مگر اکثر طلبہ اس کے بارے میں آگاہ نہیں ہوتے مگر آج کے ایکسپو سے ہمیں طلبہ کو سکالرشپس سمیت دیگر پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنیکا موقع ملا ہے۔ کیس یونیورسٹی کے برانڈ ایمبیسڈر محمد افضال کا کہنا تھا کہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، اس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے اندر کے چھپے فن کو اجاگر کیا۔ ورلڈ وائیڈ کنسلٹنٹس کے تیمور علی نے کہا کہ ایکسپو سے وہ نوجوان جو بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے کو بھرپور رہنمائی دی گئی ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کو کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔