16اکتوبر سے حیدآباد کا پانی بندکر دیں گےایکشن کمیٹی

منگل 16 اکتوبر سے فراہمی آب و نکاسی آب کا نظام بند کر دیا جائیگا۔


Numainda Express October 12, 2012
منگل 16 اکتوبر سے فراہمی آب و نکاسی آب کا نظام بند کر دیا جائیگا۔ فوٹو اے پی پی

ایچ ڈی اے ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر سے حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کے شہریوں کیلیے پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا نظام مکمل طور بند کر دیا جائیگا ۔

مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے بہرام چانگ ، اعجاز حسین ودیگر نے کہا کہ واسا ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جبکہ انتظامیہ مسلسل دلاسے دے رہی ہے اس لیے اب ہر صورت میں منگل 16 اکتوبر سے فراہمی آب و نکاسی آب کا نظام بند کر دیا جائیگا۔, جس پر ملازمین نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں