سانحہ صفورا میں راؤ انوار ملوث ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
صفورا کے سانحہ پر سب سے پہلے راؤ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے، ذوالفقار مرزا
سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ صفورا کے سانحہ میں راؤ انوار ملوث ہے، راؤ انوارکو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے، آئی جی سندھ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ تمام زاویوں سے دیکھنے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر بتا رہے ہیں کہ صفورا کے سانحہ پر سب سے پہلے راؤ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے، راؤ انوار پیسے دیکر لوگوں سے اپنی واپسی کیلیے مظاہرے کرا رہا ہے، اس افسوسناک سانحہ میں راؤانوار ملوث ہے، راؤ انوار وہاں اربوں روپے کے کاروبار کو تحفظ دینے کیلیے آنا چاہتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ انتہائی کمزور ہیں، ذوالفقار مرزا نے ایس ایس پی آفس میں بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے کہا کہ انھیں جان بوجھ کر ان علاقوں میں بلایا جا رہا ہے جہاں ان کی جان کو خطرہ ہے، ماضی میں لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر بیان دیتے تھے۔