محکمہ خوراک کی پالیسی سے آٹا مزید مہنگا ہو گا چکی مالکان

مارکیٹ میں گندم کی فی بوری قیمت 3 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے


Numainda Express October 12, 2012
مارکیٹ میں گندم کی فی بوری قیمت 3 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے

حیدرآباد کے آٹا چکی مالکان نے کہا ہے کہ اگر محکمہ خوراک سندھ نے حیدرآباد کیلیے پالیسی تبدیل نہ کی تو فی کلو آٹے کی قیمت40 روپے سے بھی تجاوز کر جائیگی۔

جبکہ رواں ماہ فی کلو 2 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ چکی مالکان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ حیدر آباد کی گلی گلی میں قائم چکیاں عوام کی ضرورت کا 95 فیصد آٹا بغیر سوجی میدہ نکالے مہیاکرتی ہیں ، محکمہ خوراک کے رویے کی وجہ سے کھلی مارکیٹ میں گندم کی فی بوری قیمت 3 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے جوکہ حسب ضرورت دستیاب بھی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں