سانحہ صفورا پرملک بھرمیں یوم سوگ قومی پرچم سرنگوں رہا

یوم سوگ کے موقع پر اہم سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے۔


ویب ڈیسک May 14, 2015
یوم سوگ کے موقع پر اہم سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے۔ فوٹو: ایکسپریس

سانحہ صفورا پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جب کہ سندھ بھر میں نظام زندگی معطل رہا۔

کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں 44 افراد کے جاں بحق ہونے پرملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جس کے تحت اہم سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے جب کہ سندھ بھر میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج رہا۔ کراچی میں شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند رہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم رہی جب کہ شہر کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں، دفاتر، اور نجی تعلیم ادارے بند رہے۔

جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی سمیت تمام سرکاری اور نجی جامعات میں ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے گئے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر، نواب شاہ، بدین، سانگھڑ، دادو، نوشہرو فیروز، میہڑ، جیکب آباد اور روہڑی میں بھی سوگ کا سماں رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں