سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ پر بڑی تعداد میں عام شہریوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں


ویب ڈیسک May 14, 2015
سانحہ صفورا میں 44 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی، اس موقع پر عوام کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بعد ازاں میتوں کو سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد نے بس میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں