پشاور میں پولیس اور فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت فیض اللہ اورثنا ءاللہ کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک May 14, 2015
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر حیات آباد میں کارروائی کی۔ فوٹو: فائل

حیات آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حیات آباد میں مصدقہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 کو گرفتارکر لیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت فیض اللہ اورثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔