وزیراعلی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی وجوہات قوم کوبتائیں خالد مقبول صدیقی

کراچی میں موجود دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ مورچہ بند ہوکر رہ رہے ہیں، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک May 14, 2015
کراچی میں موجود دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ مورچہ بند ہوکر رہ رہے ہیں، رہنما ایم کیو ایم. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سید قائم علی شاہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجوہات سے سب کو آگاہ کریں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ مورچہ بند ہوکررہ رہے ہیں ان کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے، وزیراعلی قائم علی شاہ بتائیں کہ اختیارات کے باوجود دہشت گردوں کو پکڑنےمیں کون سی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا گوٹھ سمجھنے کے لئے کافی ہے کہ ہم آتش فشاں پر بیٹھے ہیں جب کہ شہر قائد میں امن سے متعلق اقدامات کی ضرورت ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور پاکستان میں کسی سے بھی زیادتی ہوگی تو اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |