سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے تیز دھار آلے کے استعمال کا انکشاف

سانحہ صفورا میں جاں بحق 2 مردوں اور ایک خاتون کے سر اور چہرے پر تیز دھار آلے کے زخم ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ


ویب ڈیسک May 14, 2015
تمام افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ فوٹو: فائل

سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے اسلحے کے علاوہ تیز دھار آلے کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 2 مردوں اور ایک خاتون کے سر اور چہرے پر گہرے کٹ لگے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی کارروائی کے دوران تیز دھار آلے کا استعمال بھی کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے افراد کی عمریں 20 سے 70 برس کے درمیان تھیں، تمام افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئی اور تمام کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں ہیں۔ 43 میں سے 18 کو ایک جب کہ 25 افراد کو ایک سے زائد گولیاں لگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں