عراقی حکومت کا فضائی کارروائی کے دوران داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

ابوالاعلیٰ العفری کی ہلاکت سے متعلق عراقی دعوے کی تصدیق نہیں کرسکتے،امریکا


ویب ڈیسک May 14, 2015
امریکا نے العفری کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 70 لاکھ ڈالر کی رقم کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

عراق کی وزارت دفاع نے فضائی کارروائی میں داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے لیکن امریکی فوج نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا کی سربراہی میں اتحادی افواج نے عراق کے شہر ''تل عفر'' میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جہاں داعش کے نائب سربراہ ابوالاعلیٰ العفری سمیت دیگر اہم جنگجو کمانڈرز موجود تھے۔ کارروائی کے دوران ابوالاعلیٰ العفری اور داعش کا سینئیر سیکیورٹی کمانڈر اکرم قرباش ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے عراق میں کسی مسجد کو نشانہ نہیں بنایا۔ ان کے پاس العفری کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید کے لیے مناسب معلومات نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے العفری کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 70 لاکھ ڈالر کی رقم کا اعلان کررکھاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔