کراچی میں رینجرز کی کارروائی سیاسی جماعت کے 22 افراد گرفتار

گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جن میں یونٹ اور جوائنٹ یونٹ انچارج بھی شامل ہیں، ذرائع رینجرز


ویب ڈیسک May 14, 2015
رینجرز نے کارروائی کے دوران سندھی ہوٹل کے اطراف میں سرچ آپریشن بھی کیا فوٹو: ایکسپریس/فائل

رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران 22 افراد کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ اس دوران سندھی ہوٹل کے اطراف میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے تمام افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حراست میں لئے گئے افراد میں یونٹ اور جوائنٹ یونٹ انچارج بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔