لاہور کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزمان دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 14, 2015
ملزمان لاہور میں ریلوے ورکشاپ پر حملے سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں، سی ٹی ڈی، فوٹو:فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہورکے علاقوں لاری اڈا،گڑھی چوک اور مزنگ میں کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر اسد فرار ہوگیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور میں ریلوے ورکشاپ پر حملے سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے میں مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔