سعودی عرب میں جنوں نے لڑکیوں کا اسکول بند کرنے پرمجبورکردیا

والدین کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان کی بچیوں پرجنات کے اثرات مرتب ہورہے ہیں،عمر برناوی


ویب ڈیسک May 15, 2015
افواہوں کے بعد اسکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیاہے،فوٹو فائل

سعودی عرب میں لڑکیوں کے اسکول میں جنوں کی موجودگی کی افواہوں نے طالبات میں سخت خوف و ہراس پھیلا دیا جس کے بعد اسکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

مقامی اخبار کے مطابق مدینہ شہر کے الشلائل گاؤں میں قائم الاوالیٰ گرلز ہائی اسکول کو جنات کی افواہوں کے بعد عارضی طور پر بند کردیا گیاہے جہاں والدین نے اپنی بچیوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا۔

مدینہ ایجوکیشن افیئرز کے نمائندے عمر برناوی نے کہا ہے کہ والدین کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان کی بچیوں پرجنات کے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور کئی لڑکیوں کو دورے بھی پڑے ہیں جس پر اسکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور جنوں کے موجود ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔