کراچی میں بننے والی فلم میں اہم کردار ادا کررہا ہوںمصطفی قریشی

زندگی کی 75بہاریں دیکھنے کے بعد خوش ہوں کہ لوگ آج بھی محبت سے ملتے ہیں، مصطفی قریشی


Cultural Reporter May 15, 2015
زندگی کی 75بہاریں دیکھنے کے بعد خوش ہوں کہ لوگ آج بھی محبت سے ملتے ہیں، مصطفی قریشی فوٹو : فائل

سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں گزرے ہوئے لمحات میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے، زندگی 75 بہاریں دیکھنے کے بعد خوش ہوں کہ مجھے آج بھی لوگ بہت محبت سے ملتے ہیں ذاتی زندگی میری بے حد خوشگوار گزری ہے، مجھے 75ویں سالگرہ پر بہت سے لوگوں نے مبارکبادی ہے میں ان کا شکر گزار ہوں ،یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس ''سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ہشاش بشاش ہوں اور کام کررہا ہوں،فلم انڈسٹری سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے میں اسے کبھی نہ بھول پاؤں گا،ان دنوں بھی متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کررہا ہوں،کراچی میں شروع ہونے والی ایک فلم میں مجھے اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا تاہم اس کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اس فلم میں علی عظمت بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔