یوم عشق رسولؐ پرہنگامہ آرائی کا مقدمہ مزید 21 ملزمان رہا
ہنگامہ آرائی کے روز سی سی فوٹیج میں یہ افراد جائے وارداتوں پر نظر نہیں آئے، پریڈی پولیس
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت 3 نے یوم عشق رسولؐ کے موقع پر پریڈی اور نبی بخش پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں بینکوں ، سینمائوں سمیت سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے ، جلائو ،گھیرائو، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار 21ملزمان کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر انھیں ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے متعلق پولیس کی رپورٹ منظورکرلی اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔
جمعرات کو پریڈی پولیس اسٹیشن تفتیشی افسر اشفاق آفریدی نے عدالت میں یوم عشق رسولؐ کے موقع پرگرفتارکیے گئے13ملزمان کی رہائی کیلیے درخواست پیش کی جو عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،تفتیشی افسر کے مطابق اسے ان افراد کے الزامات میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر کے مطابق اس نے مذکورہ روز کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی،تاہم اس میں یہ افراد جائے واردات پر نظر نہیں آئے،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے بھی ان 13افراد محمد یونس، صادق، رضا ، نذیر ، ناصر ، لعل بخش ، محمد عرفان ،محمد حسین ،برکت علی ، محمد نصراللہ ،شمس الرحمان، اکبر اور امتیاز کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ملزمان کو ذاتی مچلکے پر رہا کردے اور یقین دہانی حاصل کرے کہ وہ اس عدالت یا کسی بھی عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہونے کے پابند ہوںگے،اس کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسر کو بھی اس مقدمے کی حتمی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی، فاضل عدالت نے نبی بخش پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع سینمائوں کو نذرآتش کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات میں گرفتار 8 ملزمان ظہر احمد ، محمد سجاد ،غلام یاسین ،قیصر رحمان، رشید الحق، نصیر الحق ، محمد یاسر اور محمد شاکر کو بھی انھیں وجوہات کی بنا رہا کرنے سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ منظورکرتے ہوئے انہیں بوقت ضرورت عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔