کراچی حملہ ظالمانہ کارروائی ہے تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں جان کیری

امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، جان کیری


AFP/Monitoring Desk May 15, 2015
امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، جان کیری۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سانحہ صفورا گوٹھ کو ظالمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے بس حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایک نیوز چینل کے مطابق جان کیری نے کہا کہ بس حملے کی تحقیقات میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ ہم مجرموں کو سزا دلانے میں مدد فراہم کریں گے۔ امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد نے بس میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |