بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور جھڑپوں میں 10شرپسند ہلاک

جھڑپوں میں 3 اہلکار زخمی، کارروائیاں قلات، اورماڑہ، مستونگ، پنجگور میں کی گئیں


Numaindgan Express May 15, 2015
متعدد شر پسندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ، مستونگ، اور ماڑہ پنجگور میں سرچ آپریشنز اور جھڑپوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10شر پسند ہلاک اور3ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

متعدد شر پسندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور کے قلات اور مستونگ میں کالعدم تنظیم کی کمین گاہوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 شرپسند ہلاک اورمتعددگرفتار کر لیے گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شرپسندوں کے کیمپوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودبرآمدکیاگیا۔

ایک دوسری کارروائی پنجگور کے علاقے تسپ میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں9افراد جاں بحق جبکہ یوسی چیئرمین ،محکمہ صحت کے ملازم، لیویز اہلکار اور10چرواہوں سمیت 19افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں