کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں فائرنگ سے ایس پی حیدرآباد جاں بحق

نامعلوم افراد نے اعجاز حیدرکے سر اور سینے میں گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے، ایس ایس پی ایسٹ


ویب ڈیسک May 15, 2015
نامعلوم افراد نے اعجاز حیدرکے سر اور سینے میں گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے، ایس ایس پی ایسٹ۔ فوٹو:فائل

گلستان جوہر میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدرآباد سینٹرل جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ایس پی اعجاز حیدر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں نامعلوم نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز حیدرجاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق حیدرآباد جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شاہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلوان گوٹھ سے خود گاڑی چلاتے ہوئے جارہے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جب کہ انہیں سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی میں سوار ان کی اہلیہ فائرنگ سے زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی نامعلوم دہشت گردوں نے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں