صدر زرداری سے گیلانی کی ملاقات گلے شکوے ختم

سابق وزیراعظم کا صدر پر مکمل اعتماد کا اظہار، اہم ذمے داریاں بھی مل گئیں

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

صدر آصف زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔


ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آن لائن کے مطابق یوسف گیلانی نے صدر زرداری کی یقین دہانی پر اپنے تمام گلے شکوے ختم کردیے اور پارٹی کے شریک چیئرمین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق صد زرداری نے کہا وہ اپنے پرانے ساتھیوںکا احترام کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی انھیں ساتھ لیکرآگے بڑھیںگے۔

ذرائع کے مطابق یوسف گیلانی کو بعض معاملات پر اہم ذمے داریاں بھی سونپی گئیں۔ علاوہ ازیں صدر زرداری سے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ نے صدرکوملالہ یوسفزئی اوردیگر زخمی طالبات کی حالت کے بارے آگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ بھی صدر سے ملے، ملاقات میں گلگت بلتستان کی صورتحال بالخصوص امن وامان کی حالت، عطا آباد جھیل کا منصوبہ اور علاقے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
Load Next Story