وزیراعظم نواز شریف نے گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا

گرین لائن ٹرین کوایک تجرباتی منصوبہ سمجھا جائے، ریلوے کی طرح دوسرے اداروں میں بھی کارکردگی نظرآنی چاہیے، وزیراعظم

گرین لائن ریل کراچی سے اسلام آباد تک چلے گی، وزیراعظم۔ فوٹو: پی آئی ڈی

لاہور:
وزیراعظم نواز شریف نے کراچی سے اسلام آباد چلنے والی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گرین لائن ٹرین کوایک تجرباتی منصوبہ سمجھا جائے، ریلوے کی طرح دوسرے اداروں میں بھی کارکردگی نظرآنی چاہیے جب کہ اس محکمے میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اور مستقبل میں ریلوے کراچی سے کاشغر کا سفر بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی حکومت کی کارکردگی ہوتی ہے، پہلے دن سے مخصوص اداروں پر خاص توجہ دے رہے ہیں جب کہ گرین لائن منصوبے پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اوران کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ کسی سے زمین کا قبضہ چھڑانا بہت مشکل کام ہے لیکن محکمہ ریلوے نے یہ کام کردکھایا ہے اس لئے اخراجات میں کمی لاکر ریلوے کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے، ریلوے کا ادارہ ایک عرصے سے زوال کا شکار چلا آرہا تھا جب کہ ہم سے پہلے مال برداری کے لئے صرف 8 انجن دستیاب تھے تاہم موجودہ حکومت کی کارکرگی کے پیش نظر 2013 سے 2014 تک 2 ارب سے زائد آمدنی ہوئی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے ٹرین کے ڈبوں میں جاکر خود ٹرین کا معائنہ کیا اور ربن کاٹ کر اس کا افتتاح کیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2qbwnp_train_news
Load Next Story