سبی اور ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے 4اہلکاروں سمیت 15جاں بحق

سبی نشترروڈ پررکشے میں نصب بم پھٹ گیا ، 11 جاں بحق ہوئے،مرومیں ایف سی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،4 اہلکار شہید


سبی:نشتر روڈ پر دھماکے کے بعد تباہ ہونے والی گاڑیوں کا ملبہ نظر آرہا ہے ، سیکیورٹی اہلکار نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

بلوچستان کے علاقے سبی اورڈیرہ بگٹی میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکاروںسمیت 14افرا د جاں بحق جبکہ28سے زائد زخمی ہوئے۔

سبی میں نشتر روڈ پر واقع مارکیٹ میں ایک رکشہ میںنصب بم کا زودار دھماکا ہوا جس سے 11 افرادجاں بحق جبکہ22 زخمی ہوئے، دھماکے سے 10دکانیں6گاڑیاں 2رکشے 4موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں،دھماکے میں لیویز تحصیلدار قاضی پرویز بھی زخمی ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 20 سے 20 کلوگرام بارودی مواد نصب تھا ، ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرومیںایف سی اہلکاروں کی گاڑی باردوی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں3 ایف سی اہلکار شہید اور 5اہلکار زخمی ہوئے ، خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور ایک زخمی کر دیا۔

پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈپرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سریاب پولیس تھانے کا اہلکار ملک عباس ہلاک ہوگیا،ادھراورکرزئی ایجنسی کے علاقے درہ حسن زئی میں واقع لاری اڈہ میں 2 گدھوں پر لدھے گئے بارودی موادکو فیروز خیل جانیوالی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا جس سے 3افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ،جب لوگ امدادی کارروائی کیلئے جائے وقوعہ پر جمع ہوئے تو پہلے سے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مزید 5 افراد جاں بحق اور 14 شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں 3 طلباء کاشف، تاج گل اور قیمت خان شامل ہیں۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دونوں دھماکوں میں 20 سے 25 کلو گرام تک بارود استعمال کیا گیا، طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔پبی میں نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ کے قریب سٹیشن چوک میں شدت پسندوں نے سی ڈیز کی 2 دکانوں کوبارودی مواد سے اڑادیا ، جی ٹی روڈ پر اکوڑہ خٹک کے مقام پر بارودی مواد پھٹنے سے سڑک پر کام کرنیوالا مزدورجاں بحق ہوگیا،دیر بالا کے علاقہ براول میں امن لشکر کے اہم رہنما ملک گل زادہ کو قتل کردیا گیا ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی۔ لنڈی کوتل میں مورچہ میں دستی بم پھٹنے سے امن لشکر کاایک رضاکار جاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے ۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقہ تیراہ میںدوافرادکی لاشیں ملی ہیں جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ شمالی وزیرستان کے مشہور قبائلی رہنما اور وزیر بورہ خیل قبیلے کے سربراہ حاجی ملک مشر خان تبی وال کو نامعلوم افراد نے دو محافظوں اور ڈرائیور سمیت گولی مار کر قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں