جنوبی پنجاب کے حصے کی رقم لاہور پر خرچ کی جارہی ہے عمران خان
سرکاری خزانے کو بادشاہوں کی طرح استعمال کیا جارہا ہے جب کہ سارے فیصلے شریف برادران کرتے ہیں،چیرمین تحریک انصاف
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کو بادشاہوں کی طرح استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے حصے کی تمام رقم بھی لاہور میں خرچ کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں وسائل کی تقسیم ناانصافی پر مبنی ہے، ملک میں سرکاری خزانے کو بادشاہوں کی طرح استعمال کیاجاتاہے، سارے فیصلے شریف برادران کرتے ہیں، جنوبی پنجاب کے حصے کی تمام رقم لاہور میں خرچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا آرمی پبلک اسکول کے بعد دوسرا تکلیف دہ حادثہ ہے جس نے پورے ملک کو ہلا دیا ہے، کراچی میں رینجرز دیرپا امن قائم نہیں کرسکتے، جب سیاسی جماعتوں اپنے لوگوں کو بھرتی کروائیں گے تو کراچی کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، کراچی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا پڑے گا اور میرٹ پر پولیس والوں کو لانا ہوگا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انہیں پاک چین اقتصادی راہ داری پر مزید بریفنگ کی ضرورت ہے، اس معاملے میں حکومت کا خود اپنا موقف واضح نہیں۔ اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو گوادر سے چین کا سب سے چھوٹے راستے پر سڑک بناتے اور یہ علاقہ ملک کا سب سے پسماندہ حصہ ہے، اس سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور وہیں بڑے شہروں پر آبادی کے بہاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔