داعش نے عراق کے شہر رمادی کی کئی اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا
سرکاری عمارتوں میں پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر دفاتر بھی واقع ہیں جب کہ 50 اہلکاروں کو بھی یرغمال بنایا گیا
داعش نے رمادی میں اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا جب کہ علاقے میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ انبار کے اہم علاقے رامادی میں داعش اور عراقی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور دونوں جانب سے علاقے پر قبضے کی کوشش جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں عراق کے اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ داعش نے 6 خودکش حملہ آوروں اور مارٹر گولوں سے رامادی کی اہم سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکے ان پر قبضہ کرلیا جہاں پولیس ہیڈکوارٹر سمیت دیگر سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں جب کہ جنگجوؤں نے 50 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو بھی یرغمال بنالیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے داعش کی جانب سے جاری بیان میں بھی اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ جب کہ قریبی واقع دیگر عمارتوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش اور عراقی افواج کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے صوبہ انبار پر قبضے کی لڑائی جاری ہے جب کہ داعش نے صوبے کے نصف حصے پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔