غلام بلوراور ملعون امریکی فلمسازکے برطانیہ داخلے پر پابندی عائد

دونوں کی موجودگی سے قومی مفادات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، برطانوی وزیر داخلہ

دونوں کی موجودگی سے قومی مفادات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، برطانوی وزیر داخلہ ۔ فوٹو فائل

حکومت برطانیہ نے گستاخانہ فلم بنانے والے ملعون امریکی فلمساز نکولا بیسلے اورنکولا بیسلے کے قتل پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کرنے والے پاکستانی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے برطانیہ میں داخل ہونے پر پابندی عائدکردی ہے۔


ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصلہ برطانوی حکومت نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں برطانوی خاتون وزیر داخلہ تھریسا مے نے غلام احمد بلور کو برطانیہ میں داخل نہ ہونے دینے کے فیصلے سے اس بنیاد پر اتفاق کیاکہ ان کی برطانیہ آمد عوامی مفاد میں نہیں ہوگی، لہذا ان دونوں کی برطانیہ میں موجودگی کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے برطانیہ میں نسلی تعلقات اور قومی مفادات کونقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایک ٹی وی کے مطابق خبرکی تصدیق کیلیے برطانوی ہوم آفس کے ترجمان سے رابطہ کیا تو اس نے انفرادی معاملات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم برطانوی حکومت کے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر ریلوے کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story