قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاسجلسے کے انتظامات کاجائزہ

سیکیورٹی امورپر غور،15اکتوبرکاجلسہ جامشورروڈپرراجپوتانہ اسپتال کے عقب میں ہوگا


Staff Reporter October 12, 2012
سیکیورٹی امورپر غور،15اکتوبرکاجلسہ جامشورروڈپرراجپوتانہ اسپتال کے عقب میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں15اکتوبر کو حیدرآبادمیں منعقد ہونیوالے جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں وفاقی وزیرمولابخش چانڈیو، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،وزیربلدیات آغاسراج درانی، وزیرماہی گیری زاہد حسین بھرگڑی،وزیر جنگلات سیدعلی نواز شاہ رضوی، سینیٹر عاجز دھامرا،سہراب مری، راشدربانی، وقار مہدی، صدیق ابوبھائی اور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں جلسے کے انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ حیدرآباد میں فقید المثال جلسہ عام جامشوروروڈ پر واقع راجپوتانہ اسپتال کے عقب میں واقع وسیع گراؤنڈپر15 اکتوبر دوپہر12 بجے منعقدہوگا۔اجلاس میں جلسے کے سیکیورٹی ودیگرانتظامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اس عزم کااظہار کیاگیاکہ فقید المثال جلسہ سندھ کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

دریں اثناقائم علی شاہ کی جانب سے جامشورو کے قریب سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاگیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کوتصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکوفوری طبی امدادفراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں