بالی ووڈ کی 6 معروف اداکارائیں جو تعلیم مکمل نہ کرسکیں

1994 میں حسینائے عالم کا خطاب حاصل کرنیوالی ایشوریہ رائے نے جے ہند کالج میں داخلہ لیا اور ایک سال بعد اسے چھوڑ دیا۔


نمرہ ملک May 16, 2015
کرشمہ کپور نے فلمی دنیا میں بے حد نام کمایا لیکن معنی خیز تعلیم حاصل نہ کر سکیں۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں، جن کی خوبصورت و دلکش ادائوں اور بہترین اداکاری کے چرچے نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ دنیا بھر میں ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارائوں میں سے 6 اداکارائیں اپنی تعلیم میں کامیابی حاصل نہ کرسکیں، جن میں کرینہ، کرشمہ، ایشوریہ، سونم،دیپکا، پریانکا شامل ہیں۔کم عمری سے ہی پڑھائی کی دنیا سے زیادہ گلیمر اور فیشن کی دنیا میں دلچسپی لینے والی کرینہ کپور نے دو سال مٹھی بائی کالج سے کامرس میں تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں قانون میں دلچسپی کے باعث انہوں نے گورنمنٹ لاء کالج میں داخلہ لیا ،لیکن ایک سال بعد بالی ووڈ میں انٹری مارنے کے بعد اپنی تعلیم مکمل نہ کرپائیں۔کرشمہ کپور نے فلمی دنیا میں بے حد نام کمایا لیکن معنی خیز تعلیم حاصل نہ کر سکیں۔

1994 میں حسینائے عالم کا خطاب حاصل کرنیوالی ایشوریہ رائے نے جے ہند کالج میں داخلہ لیا اور ایک سال بعد اسے چھوڑ دیا۔سونم کپور تو کئی بار خود اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ اداکاری کے شوق کے باعث بارہویں جماعت سے آگے نہ پڑھ سکیں۔ دیپکا کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ ڈگری ہولڈر نہیں ہیں۔انہوں نے بھی اداکاری کو پڑھائی پر ترجیح دی حالانکہ انھیں جرائم نفسیات میں گریجویشن کرنے کی چاہت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |