تصادم کاپروپیگنڈاکرنیوالوں پرسکتہ طاری ہوگیاوزیراعظم

حکومت عدلیہ کی آزادی کے حق میں ہے،خط کے معاملے پراداروں میںکوئی تصادم نہیں ہوگا


Numainda Express October 12, 2012
ملالہ یوسفزئی پرحملہ ہمارے طرززندگی کاگلادبانے کے مترادف ہے،راجاپرویزاشرف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے کہاہے کہ حکومت اورعدلیہ کے درمیان کوئی محاذ آرائی نہیں۔

عدالت کی طرف سے مجوزہ خط کی منظوری سے یہ ثابت ہوگیاکہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے،ہم عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے حق میں ہیں،ریاستی اداروں کے درمیان تصادم کا پروپیگنڈاکرنے والوں پر سکتہ طارق ہوگیا۔کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کامعاملہ حل ہو گیا،انھوں نے کہاکہ ملالہ پر دہشتگردوںکاحملہ بزدلانہ حرکت ہے،ملالہ کی حالت تشویشناک ہے ،انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انھوں نے کہاکہ یہ حملہ ہمارے طرز زندگی کا گلا دبانے کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت احتساب بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے تمام جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انھوں نے کہاکہ گھریلو صارفین کو موسم سرما میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کی ہدایات کی ہیں۔وزیر اعظم نے کابینہ کوصدرکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور دورہ امریکاکے بارے میں بھی اعتماد میں لیا۔ ادھر وزیراعظم نے فیڈرل بورڈکے زیرانتظام ہونہارطلبہ کو انعامات دینے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں