سردیوں میں سی این جی کے نئے ٹیرف لائیں گے حکومت
سی این جی کو فروغ دینے کی پالیسی غلط تھی: مشیر پٹرولیم کا قومی اسمبلی میں جواب
قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلیے سردیوںمیںسی این جی کیلیے الگ ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔
سی این جی کو فروغ دینے کی پالیسی غلط تھی، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر21فیصد ٹیکس لے رہی ہے۔ آن لائن کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران مشیر پٹرولیم عاصم حسین نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دس برس میں اضافہ ہوا جس کے اثرات صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 3ارب کیوبک فٹ گیس موجود ہے جبکہ طلب چھ ارب کیوبک فٹ ہے، سی این جی میں بیشتر گیس چوری ہو رہی ہے، ہم نے نئی پالیسی دے دی ہے جس کے باعث ایل این جی امپورٹ کی جارہی ہے ،مشیر پٹرولیم نے مزید بتایا کہ سردیوں میں سی این جی کیلئے الگ ٹیرف متعارف کرائے جائینگے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اور ای سی سی دیگی۔وزیر دفاع نوید قمر نے بتایا کہ گزشتہ چار برس کے دوران پی آئی اے نے پانچ ناقابل مرمت جہازمستقل طور پر گرائونڈ کردیئے ہیں ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے بتایا کہ آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ میں سویلین ڈائریکٹر جنرل مقرر ہوگا۔
انجم عقیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اسلام آباد میڈیکل کالج میں اسلام آباد کا کوٹہ صرف دس فیصد ہے جسے بڑھانا چاہیے ۔علاوہ ازیں ایوان زیریں نے صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2011ء کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق گاڑیوں میں ایل سی ڈی اور تیز ایل ای ڈی لائٹس لگانے سمیت دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیوروں پر جرمانے عائد ہو سکیں گے۔ اے پی پی کے مطابق این ایف سی ایوارڈ جولائی تا دسمبر 2012ء کے عملدرآمد پر دوسری ششماہی کی نگرانی رپورٹ پیش کر دی گئی جبکہ نو منتخب رکن رخسانہ جمشید بٹر نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔