کراچی میں اسنوکر ایونٹس کے امکانات روشن ہیںکیسز

 سیکیورٹی پرکسی قسم کے خدشات سامنے نہیں آئے،نائب صدرآئی بی ایس ایف

 سیکیورٹی پرکسی قسم کے خدشات سامنے نہیں آئے،نائب صدرآئی بی ایس ایف فوٹو: فائل

نائب صدرآئی بی ایس ایف اور یورپی اسنوکر فیڈریشن کے صدر میکسم کیسز نے کہا ہے کہ کراچی میں عالمی 6 ریڈ اور ٹیم چیمپئن شپ منعقد ہونے کے امکانات روشن ہیں۔


پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت 6 سے15اگست تک مقامی ہوٹل میں شیڈول ان ایونٹس میں دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات سامنے نہیں آئے، منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بھی اطمینان بخش تاہم مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، اپنے 2 روزہ دورۂ پاکستان کے اختتام پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی تنظیم کے نمائندے نے کہا کہ مذکورہ ایونٹس کے مقام اور پریکٹس ایریا کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچاکہ منتظمین مقابلوں کے شایان شان انعقاد کیلیے بہت مخلص ہیں۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایونٹس میں شریک ہونے والے 25 ممالک کے 200پلیئرز اور 40 کے لگ بھگ ٹیم آفیشلز و عہدیداروں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اطمینان بخش ہے، آئی بی ایس ایف کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ان ایونٹس کے سلسلے میں اقدامات کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لیے آنے والے میکسم کیسز نے ایک سوال پر کہا کہ عالمی 6 ریڈ اور ٹیم چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ مجھے نہیں عالمی فیڈریشن کو کرنا ہے، میں اپنے دورۂ پاکستان سے مکمل طور پر مطمئن اور اس ضمن میں رپورٹ مرتب کرکے ذمہ داران کے حوالے کر دوں گا، بعد ازاں میکسم کیسز پیرس روانہ ہوگئے۔
Load Next Story