ذکی الرحمن کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلیت کی عکاس ہے بھارت کی ہرزہ سرائی
بھارت نے لکھوی کے خلاف تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کر دی تھیں، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ
TOKYO:
بھارت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلیت اور غیر ذمے دارانہ رویے کی عکاس ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کرن جیجیو نے کہا کہ بھارت نے لکھوی کے خلاف تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کر دی تھیں تاہم پاکستانی ادارے ان شواہد کو مناسب طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کر سکے جو ذکی الرحمن کی جیل سے رہائی کا باعث بنی ہے۔