ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
اڈیالہ جیل میں ماڈل ایان علی نے جیل کے حالات اوراپنے تاثرات پر مبنی ڈائری بھی لکھ رہی ہیں۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی اجازت کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کی درخواست کی سماعت آج ہفتہ 16مئی کوڈیوٹی جج بینکنگ عدالت صابر سلطان کی عدالت میں ہوگی۔
محمد امین فیروز درخواست کی پیروی کریں گے۔کسٹم انٹیلی جنس کے ذمے دار افسران نے بھی آج عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔منی لانڈرنگ کے بارے میں جمع شواہد بھی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں2 مفرور ملزمان اویس احمد اور ممتاز حسین کی گرفتاری کے لیے کسٹم کی تفتیشی ٹیم کے چھاپے ناکام ہوگئے ہیں ،تفتیشی ٹیم نے نئے چالان میں دونوں ملزمان کو مفرور قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کسٹم انٹیلی جنس کی تین رکنی ٹیم میں صرف ایک آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر آصف ارگن ہی کام کر رہے ہیں دیگر دونوں منی لانڈرنگ کی تفتیش میں خاموش ہیں۔کئی بااثر افراد نے کسٹم انٹیلی جنس ٹیم سے بھی تفتیش پر''مٹی پاؤ'' مقصدکے لیے رابطے قائم کرلیے ہیں۔منی لانڈرنگ کی تفتیش بھی حتمی مرحلہ میں پہنچ گئی ہے لیکن ایئرپورٹ پر تعینات دیگر اداروں کے اہلکارکسٹم کی تفتیشی ٹیم سے مبینہ طور پر تعاون نہیں کر رہے۔ اڈیالہ جیل میں ماڈل ایان علی نے جیل کے حالات اوراپنے تاثرات پر مبنی ڈائری بھی لکھ رہی ہیں۔