تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی نے ہماری پیٹھ پرچھراگھونپاہے۔


Umair Ali Anjum May 16, 2015
تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی نے ہماری پیٹھ پرچھراگھونپاہے۔ فوٹو؛ فائل

خیبرپختونخوا کے اتحادیوں کی راہیں جداہوگئیں، این اے 246پر تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرپیداہونے والے اختلافات شدت اختیارکرگئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی نشست196 ملتان کے ضمنی الیکشن میں(ن) لیگ کی حمایت کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے شدیدبرہمی کااظہارکیاہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی نے ہماری پیٹھ پرچھراگھونپاہے۔ اس صورت حال پرتبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئررہنمااوراین اے 2سے ممبرقومی اسمبلی انجینئرحامدالحق خلیل کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں جماعت اسلامی اورہماری مشترکہ حکومت کل کے بجائے آج ختم ہوجائے، ایسی حکومتیں محتاج رہتی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں اصل وزارتیں جماعت اسلامی کے پاس ہیں، پختونخوا میں سب سے زیادہ ہیلتھ کامسئلہ ہے جسے ہم حل نہیں کرسکتے کیونکہ ہیلتھ، بلدیات، اوقاف، خزانہ سیمت سینئر وزیر جماعت کے ہیں اگرمجھ سے کہاجائے کہ غیرجانبدار تجزیہ کروں تومیں کہوں گاکہ آج ہی پختونخوا حکومت کوختم ہوجانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |