حج کرپشن کیس2ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ
اسپیشل جج سینٹرل کامقدمے کی تیزسماعت کا فیصلہ، آئندہ تاریخ پر5گواہان طلب
اسپیشل جج سینٹرل افتخار احمد خان نے حج کرپشن کیس کی سماعت17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے راؤ شکیل، راجہ آفتاب الاسلام کی ضمانت کی درخواستوںکی سماعت بھی مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آئندہ تاریخ پر سنایا جائے گا۔عدالت نے مقدمے کی تیزی کے ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر5گواہان کو بھی نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا ہے۔
ملزمان کے وکلا محمد اکرم گوندل اور امجد پرویز نے موقف اختیارکیا کہ راؤ شکیل13نومبر2010 کوگرفتار ہوئے اور یہ ایک سال11ماہ سے قید ہیں ،راجہ آفتاب بھی ڈیڑھ سال سے قید ہیں ،قانون کے مطابق جو ملزم ایک سال سے گرفتار ہو اورکیس مکمل نہ ہو سکے تو وہ اسٹیچوٹری گراؤنڈ پر ضمانت کا حقدار ہوتا ہے۔ سرکاری وکلا نے موقف اختیارکیا کہ حامدسعیدکاظمی کا کیس الگ ہے، یہ دونوں مرکزی ملزمان ہیں ، انہوں نے حرم سے4کلو میٹر دورعمارتیں حاصل کیںاور36لاکھ ریال کمیشن حاصل کیا، حجاج کے خیموں میں پانی تک نہیں تھا ،اسٹیچوٹری گراؤنڈ پرضمانت کا ان پر اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ یہ پیش ہی نہیں ہوتے رہے۔